جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا

Nov 06, 2023 | 23:32:PM
 جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا
کیپشن: جنوبی افریقا کا پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیل کی فلسطین پر بربریت کی انتہا، جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فلسطینوں پر جارحیت جاری رکھنے پر جنوبی افریقہ نے تل ابیب میں اپنے تمام سفارت کاروں کو مشاورت کے لیے واپس بلایا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترکیہ، اردن، بولیویا، ہنڈوراس، کولمبیا، چلی اور بحرین نے بھی سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سردیوں کی آمد آمد!محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی