چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کے وفد کا آئندہ ہفتے پاکستان آنے کا پلان

Nov 06, 2024 | 09:23:AM
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کے وفد کا آئندہ ہفتے پاکستان آنے کا پلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلہ میں آئی سی سی کے اعلیٰ سطح کے وفد کا آئندہ ہفتے پاکستان آنے کا پلان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے وفد کا 10 سے 12 نومبر تک لاہور کے شیڈول کا پلان ہے، وفد چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کچھ افراد کے پہلے پاکستان آنے کا بھی امکان ہے۔

وفد کی موجودگی میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد بھی ہو گا، ممکنہ طور پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور دوسری تفصیلات کے اعلان کا بھی کیا جائے گا، چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول ممبر ممالک سے پہلے ہی شیئر کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر 11 نومبر کو ہونے والی تقریب میں اہم شخصیات اور کرکٹرز کو دعوت دی جائے گی، وفد کی آمد اور تقریب کے حوالے سے تفصیلات طے کی جا رہی ہیں، تفصیلات طے ہونے کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وزیردفاع یووگیلنٹ کو برطرف کردیا

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری 2025 سے پاکستان میں شیڈولڈ ہے، چیمپئنز ٹرافی کے میچز تین وینیوز لاہور، کراچی اور راولپنڈی پر کھیلے جائیں گے۔