ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی ، دوسری بار امریکی صدر منتخب

Nov 06, 2024 | 09:29:AM

Read more!

(24 نیوز)امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج مکمل ہوگئے ، حکمرانی کی جنگ میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ فاتح رہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے وائٹ ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہوگئے  جبکہ کملاہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکیں، واضح رہے کہ  کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ساڑھے 16 کروڑ ووٹرز نے حق رائے دہی کااستعمال کیا جبکہ قبل از وقت ووٹنگ میں 8کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرچکے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست انڈیانا، فلوریڈا، اوہائیو ، کینٹکی، ریاست اوکلوہاما ، الباما ، جنوبی کیرولینا، ریاست مسی سپی، آرکنساس میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ، ویسٹ ورجینیا میں بھی ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے۔

ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے نیومیکسکیو میں 5، اوری گن 8، کولوراڈو میں 10، مین 1، ہوائی 4 ، واشنگٹن میں 12 ، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں 3 اور کیلیفورنیا میں 54 الیکٹورل ووٹ لے کرمیدان مار لیا ، کملا نے سب سے زیادہ ووٹ لے کرکیلیفورنیا میں کامیابی حاصل کی ۔

ریاست ہوائی میں دسویں مرتبہ ڈیموکریٹ پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے ، اسی طرح ایلی نوائے، نیوجرسی ، میری لینڈ اور ورمونٹ میں کملا ہیرس کامیاب ہوگئیں، ورمونٹ میں کملاہیرس نے 3 ہزار 77 ووٹ حاصل کئے، ڈونلڈ ٹرمپ کو ورمونٹ میں2561 ووٹ ملے۔

ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولینا، پینسلوینیا اور وسکونسن وہ سات ریاستیں ہیں جن کو ’سوئنگ سٹیٹس‘ کہا جاتا ہے اور انہی کے پاس وائٹ ہاؤس کی کنجیاں ہیں۔

ضرورپڑھیں:امریکی انتخابات:سینیٹ میں ری پبلکنز نے اکثریت حاصل کرلی

ساتوں ریاستوں میں مجموعی طور پر 93 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں ۔

سوئنگ ریاستوں میں جارجیا  میں 16، کیرولینا 16، پنسلوینیا 19 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ  ایری زونا میں  11 ، وسکونسن   اور نیواڈا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے، کملا ہیرس نے مشی گن میں 15 ووٹ لیے ۔

سینیٹ میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو کاملا ہیرس کی پارٹی پر برتری حاصل ہے، امریکی سینیٹ میں ری پبلکنز نے 100میں سے 51 نشستیں لے کر سادہ اکثریت حاصل کرلی ، اب کسی بھی نشست کے ریپبلکن پارٹی کے پاس جانے کی صورت میں ڈیموکریٹس کی اکثریت خطرے میں پڑ جائے گی۔ایوان نمائندگان میں 435 نشستوں میں سے ری پبلکن کے182 اور ڈیموکریٹس کی 150 نشستیں ہیں ۔

یاد رہے کہ ڈونلڈٹرمپ 2017 ء سے 2021ء تک امریکا کے صدر رہے ہیں،ٹرمپ ہیلری کلنٹن کو شکست دے کر صدر بنے تھے مگر دوسری بار منتخب نہیں ہو پائے تھے ۔اب ان کا مقابلہ نائب صدر کملا ہیرس سے ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ جب ٹرمپ جیتے تب بھی مدمقابل عورت تھی اب کی بار ایک عورت مقابلہ کررہی ہے ۔

مزیدخبریں