لاہور میں سموگ کا راج، ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک سطح پر پہنچ گیا

Nov 06, 2024 | 10:14:AM

( کومل اسلم)گردو غبار کے بادلوں نے باغوں کے شہر لاہور کی کایہ پلٹ دی،  فضائی آلودگی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، ائیرکوالٹی انڈیکس 1165 کی خطرناک سطح پر پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے  مطابق شہر لاہور  کی فضا بدستور آلودہ اور مضر صحت ہے جبکہ آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور 1165اے کیو آئی کے ساتھ  سر فہرست ہے،انتظامی محکموں کی کارروائیاں بھی دھری کی دھری رہ گئیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 1165 تک جا پہنچی ہے, ڈی ایچ اے 1696،امریکی قونصلیٹ میں شرح 1643 ریکارڈ،سید مراتب علی روڈ 1165،جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 782 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ  مشرقی ہواؤں کے دباؤ کے باعث آئندہ 12گھنٹوں میں آلودگی کی شرح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی صارفین کیلئے پریشان کن خبر

طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایات جاری کر دی ہیں،شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شہریوں کو ماسک کا استعمال لازمی کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے.

مزیدخبریں