بارش ہوگی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اقصی شاہد )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں موسم آج بھی گرم اور خشک ہے ، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر قائد کا فضائی معیار مضر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 122 پرٹیکلیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر آگیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے جبکہ آئندہ روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے .
خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے.
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم صبح/رات کےاوقات میں سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ، لاہور، شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ ، ساہیوال ،فیصل آباد،سرگودھا،جھنگ ،بہاولپور ،ملتان ، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ اور ہلکی دُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں سموگ کا راج برقرار
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت ہلکی خنکی برقرار ہے۔
کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7، قلات میں 6، ژوب میں 8 اور زیارت میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 17، تربت اور نوکنڈی میں 18،18، چمن میں 13 جبکہ گوادر میں 21 اور جیوانی میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع کی جا رہی ہے ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ،تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔