ٹی این اے ٹیسٹ کا بائیکاٹ، اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض) پنجاب کی ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ لاہور کے تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو ٹی این اے ٹیسٹ میں غیر حاضری پر شوکاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اساتذہ کو ٹی این اے ٹیسٹ میں غیر حاضری پر جاری شوز کاز نوٹسز پیڈا ایکٹ کے تحت جاری کیے گئے ہیں اور اساتذہ کو اس بات کا نوٹس دیا گیا ہے کہ ٹیسٹ میں عدم شرکت پر ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔
تمام اساتذہ اور ہیڈ ٹیچرز کو ٹیسٹ مراکز سے غیر حاضر ہونے پر تحریری جواب دینے کا حکم دیا گیا اور انہیں ایجوکیشن اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تاہم گرینڈ ٹیچرز الائنس نے اس حکم کو مسترد کرتے ہوئے ایجوکیشن اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں سموگ کا راج، ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک سطح پر پہنچ گیا
واضح رہے کہ پنجاب بھر کے اساتذہ نے ٹی این اے ٹیسٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔