ہم صحیح سمت پر گامزن ،ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں،محمد اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں، طویل سفر باقی ہے،معیشت کا ڈی این اے ایکسپورٹ پر مبنی اکانومی کے ذریعے بدلنا ہو گا، آبادی کا بڑھنا ایسا بم ہے جو پھٹ چکا ہے۔
کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں، زرمبادلہ زخائر مستحکم ہیں،رواں مالی سال کریڈٹ ریٹنگ بی کروانا چاہتے ہیں، صنعتکاروں کا سمجھنا چاہیے کہ ان کا ریفرنس پوائنٹ کائبور ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مرغی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کریں گے، ہم یقینی بنائیں گے کہ مڈل مین عوام کو فائدہ پہنچانے میں رکاوٹ نہ بنے،اب یہ معاملہ ای سی سی کے ہر اجلاس میں آئے گا، پرائس کمیٹیز سے کوآرڈینیشن ہو گی، پوری دنیا میں مرغی اور دالوں کی قیمت کم ہوئی ہیں، یہاں نہیں ہوئیں۔
وفاقی وزیرِ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے انسانی مداخلت کم اور کرپشن قابو کریں گے، اب صنعتوں کو مراعات بغیر اہداف کے نہیں دیں گے، نجی شعبے کو استعداد بڑھانا ہو گی۔