پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک سکولز بند کرنے کا اعلان

Nov 06, 2024 | 13:03:PM

(راو دلشادحسین) پنجاب حکومت نے پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک سکول بند کرنے کا اعلان کردیا جبکہ ماسک کا استعمال لازم قرار دے دیا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے تمام محکمے کام کر رہے ہیں، ایئر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم جدید آلات سے بنایا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام محکموں کو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلیے کردار تفویض کردیاگیاہے، ایسٹرن ونڈ کوریڈور سے اس وقت سموگ کی اینٹری مسلسل ہورہی ہے،ایسٹرن ونڈ کوریڈور سموگ کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کررہاہے، جس کے باعث پرائمری سکولز کو بند کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ سموگ پر پاک بھارت مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا،گزشتہ،4 روز کا ونڈ سرکل ہماری طرف ہے،سکولز کو آن کلاسز کی ہدایت کردی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فصلوں کی باقیاتِ جلانے سے سموگ میں اضافہ ہو رہا ہے، پلاسٹک بیگز پر پابندی ہے مگر خلاف ورزی ہو رہی ہے، اگر آپ نے ماسک نہیں پہنا تو آپ میتھین اپنے پھپڑوں میں پہنچارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں سموگ کا راج، ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک سطح پر پہنچ گیا

سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ بچیوں کو آن لائن اسٹڈی کی جانب لے جائیں، انڈیا میں راجھستان اور دیگر اضلاع کی ہوا نے ملتان اور گوجرانولہ کو متاثر کیا، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1100 سے زائد ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک سکولز بند کر رہے ہیں، 17 نومبر سے لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان میں آن لائن سکولنگ ہوگی، سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد افسران کام کریں گے، سرکاری دفاتر میں ذوم میٹنگز ہوں گی، ماسک ہر سطح پر ضروری کردیا گیا ہے، آئندہ 10 روز تک اسموگ کی شدت برقرار رہے گی۔

مزیدخبریں