(اویس کیانی)مری ایکسپرس وے سے منسلک آبادی کیخلاف این ایچ اے کے آپریشن کے دوران رکن قومی اسمبلی اسامہ سرور میدان میں آ گئے۔
ایم این اے اور پارلیمانی سیکرٹری اسامہ سرور ایکسپرس وے پہنچ گئے اور این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ آپریشن کو رکوا دیا، اسامہ سرور کا کہنا تھا کہ عوام کے گھر اور روزگار کی عمارتوں کو این ایچ اے کی نظر نہیں ہونے دیں گے،این ایچ اے پہلے زمین خریدے سروس روڈ بنائے پھر عمارتوں کو ہٹانے کی بات کرے ۔
اسامہ سرور کا کہنا تھا کہ ہم غریب عوام کے ساتھ ہیں، این ایچ اے اور مری ایکسپرس وے کی عوام کا معاملہ قومی اسمبلی میں لائیں گے،پارلیمنٹ میں مری کی عوام کا مسئلہ اٹھاؤں گا اور حقائق بتاوں گا۔
راجہ اسامہ سرور نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے حلقے کی عوام کے اس مسئلے پر بات کروں گا ۔