میو ہسپتال لاہور میں نئے امراضِ چشم کے آلات کا افتتاح

Nov 06, 2024 | 16:20:PM

 (24 نیوز)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے شعبہ امراض چشم میو ہسپتال لاہور میں Avastin Intravitreal انجکشن کا دوبارہ آغاز اور نئے امراضِ چشم کے آلات کا افتتاح کر دیا۔ 

حکومت پنجاب کی جانب سے شعبہ امراض چشم میو ہسپتال میں ذیابیطس ریٹینوپیتھی، CRVO/BRVO، AMD، اور ROP کے مریضوں کے لیے Avastin Intravitreal انجکشن کی دوبارہ فراہمی شروع کردی گئی ہے۔منعقدہ تقریب میں جدید ترین آلات کا افتتاح بھی کیا گیا، سامان میں فیکو/وٹریکٹومی مشین اور ایک ریٹینل کیمرہ بھی شامل ہے۔ 

اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر وسیم، پروفیسر محمد معین، پروفیسر آف ایمرائٹس ڈاکٹر اسد اسلم خان، سی ای او میئو ہسپتال پروفیسر احسن نعمان، ایم ایس پروفیسر فیصل مسعود، پروفیسر سید رضا علی شاہ، پروفیسر ناصر چوہدری، پروفیسر علی مدیح ہاشمی اور پروفیسر علی ایاز صادق نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق  نے  تقریب کے شرکاء سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ  اویسٹن انٹرا وٹرل انجیکشن کی فراہمی ایک بہت بڑی کامیابی ہے، اس کا استعمال آنکھوں کے مسائل سے دوچار مریضوں کے لئے انتہائی مدد گار ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ  یہ اقدام حکومت پنجاب کی جانب سے امراض چشم کے مریضوں کیلئے ایک نایاب تحفہ ہے ، اس سہولت سے نگہداشت کے معیار کو بڑھانے اور اس سے متعلقہ بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے بہتر نتائج متوقع ہیں ، نئی Phaco/Vitrectomy Machine اور Retinal Camera کا افتتاح آنکھوں کی پیچیدہ سرجریوں اور تشخیص کے لیے ہسپتال کی صلاحیتوں میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ 

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ  یہ جدید ترین ٹیکنالوجیز شعبہ امراض چشم کو زیادہ موثر علاج فراہم کرنے کے قابل بنائے گی ، یہ پراجیکٹ سب سے پہلے میو ہسپتال میں لانچ کیا گیا ہے ، ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے اس انجیکشن کی فراہمی میں تعطل رہا، حکومت پنجاب کا یہ ویژن ہے کہ کوئی بھی مریض پیسے نہ ہونے کی بنا پر علاج سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ   اس نیک کام کے آغاز میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے طبی علاج میں مسلسل جدت اور بہتری کی اہمیت کو اجاگر کیا:

پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ  صحت عامہ کی دیکھ بھال میں بہترین کارکردگی کے لئے یونیورسٹی کا غیر متزلزل عزم پر جاری و ساری رہے گا، حکومت اور طبی برادری کی جانب سے مشترکہ کوششوں اور تعاون کو سراہتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان نے فیکو/وٹریکٹومی مشین اور ریٹینل کیمرہ جیسے جدید آلات متعارف کرانے کی تعریف کی۔ 

پروفیسر  ڈاکٹر ایم معین، پرو وائس چانسلر، KEMU، پرنسپل COAVS:

ڈاکٹر معین نے آنکھوں کی دیکھ بھال میں نئی ​​پیش رفت کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے مریضوں کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے کے لیے ادارے کی لگن پر زور دیا۔  

انہوں نے ٹیم کی انتھک کوششوں اور باہمی تعاون کے جذبے پر فخر کا اظہار کیا جس کی وجہ سے یہ کامیابیاں ممکن ہوئیں۔

 ڈاکٹر معین نے آنکھوں کی دیکھ بھال کی غیر معمولی خدمات فراہم کرنے اور کمیونٹی کو فائدہ پہنچانے کے لیے طبی تعلیم کو آگے بڑھانے کے لیے ادارے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں