(طیب سیف)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے خیبر پختونخوا سے بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق کیسز میں پیشی کے باعث بشری بی بی نے بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بانی تحریک انصاف نے بھی بشری بی بی کو خیبر پختونخوا میں رہنے کی بجائے بنی گالہ رہنے کی ہدایات کی ہے ،بشری بی بی پر زیادہ تر کیسز اسلام آباد میں قائم ہیں پیشی پر مشکلات کا سامنا رہتا تھا ،بشری بی بی کی ہدایت پر بنی گالہ رہائش گاہ کی صفائی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ،بشری بی بی کے آج رات کو ہی بنی گالہ پہنچنے کا امکان ہے ۔