17نومبر تک تمام ہائر سیکنڈری سکول بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے17ومبر تک تمام ہائر سیکنڈری سکول بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعلیمی ادارے لاہور گوجرانوالہ فیصل آباد اور ملتان ڈویژن میں بند ہونگے جبکہ شیخوپورہ ،قصور، نانکانہ صاحب ،گجرات ،حافظ آباد ، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، نارووال ،فیصل آباد، چنیوٹ ،جھنگ ،توبہ ٹیک سنگھ ، لودھراں ، وہاڑی اور خانیوال وغیر شامل ہے۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن نے محکمہ ماحولیات کے نوٹس پر یہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔
Educational Institutions Closure Notific by Tufail Ahmad on Scribd
17 نومبر سے لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان میں آن لائن سکولنگ ہوگی، سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد افسران کام کریں گے، سرکاری دفاتر میں ذوم میٹنگز ہوں گی، ماسک ہر سطح پر ضروری کردیا گیا ہے، آئندہ 10 روز تک اسموگ کی شدت برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک سکولز بند کرنے کا اعلان