(جنید ریاض )پنجاب میں بڑھتی سموگ کے باعث ہائیرسکینڈری سکولز 17نومبر تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن لاہور کے اساتذہ کو چھٹی نہ دینے کا نوٹیفکیشن سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ روزانہ سکول آئیں گے،صرف بچوں کو چھٹی ہوگی،اساتذہ سکول سے بچوں کی آن لائن کلاسسز لیں گے،آن لائن کلاسسز کیلئے جلد شیڈول جاری کررہے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین کا بھی ردعمل آگیا جس میں کہا گیا کہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے پاس موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے، ایجوکیشن اتھارٹی سرکاری سکولوں میں بچوں کی آن لائن کلاسسز کے حوالے سے فیصلے پر نظرثانی کریں۔