عمران خان دوبارہ آئیگا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے رجیم چینج آئی تھی، علی محمد خان

Nov 06, 2024 | 19:05:PM

(ارشاد قریشی)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان  نے کہا ہے کہ ہمیں دنیا کی کسی طاقت سے یا شخص سے امید نہیں ہے اپنے اللہ سے امید ہے بس،جو امریکامیں نئی لیڈر شپ آئی ہے وہ ایسا نہیں کرے گی جو بائیڈن حکومت کے دور میں ہو رہا تھا،عمران خان دوبارہ آئے گا سفر دوبارہ وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے رجیم چینج آئی تھی۔

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 2 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی،اس بات پر خوش ہوں کہ 2 ماہ پہلے جب ملاقات ہوئی تھی ان کا حوصلہ اس سے بھی اچھا تھا،عمران خان سابق وزیر اعظم بھی تھا اور ہیرو بھی تھا،قوم کے لیڈر کو اڈیالہ کی کال کوٹھری میں ڈال ہے کیا قوموں کے لیڈر کو ایسے رکھا جاتا ہے،قوم کے لیڈر نے ہمیشہ یہ بات کی ہے ملک میرا فوج بھی میری اور ادارے بھی میرے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم جس طریقے سے پاس کی گئی وہ فسطائیت آج بھی جاری ہے،جس طرح خواجہ شیراز کو اٹھا گیا،پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اور مریم نواز وزیر اعلیٰ ہیں،کیا ایک خاتون کے وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے ان کے نیچے جو ہماری خواتین کے ساتھ ہو رہا ہے وہ ٹھیک ہے،اگر آپ یہ نہیں کر رہے کوئی اور کر رہا ہے تو آپ کرسی چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہاکہ شہریار آفریدی جس طرح جیل میں رہا ، مراد سعید جس طرح رہ رہا ہے کیا یہ جائز ہے،خان صاحب نے کہا جب آپ حق کے راستے پر ہوتے ہیں تو مشکلات بھی آتی ہیں،ہمیں دنیا کی کسی طاقت سے یا شخص سے امید نہیں ہے اپنے اللہ سے امید ہے بس،جو امریکامیں نئی لیڈر شپ آئی ہے وہ ایسا نہیں کرے گی جو بائیڈن حکومت کے دور میں ہو رہا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ آئینی ترمیم پر اپوزیشن سے حکومت نے رابطہ کیوں نہیں کیا،تحریک انصاف نے ملک کی بہتری کیلئے قانون سازی کی ہمیشہ حمایت کی ہے،آپ نے پارلیمنٹ میں بحث کیوں نہیں کروائی،ہم اپنے ادارے کی مضبوطی چاہتے ہیں پارلیمنٹ میں اس کو لانا چاہیے تھا،آپ سپریم کورٹ کی طاقت کو کم کیوں کر رہے ہیں،آپ 32 جج لانا چاہتے ہیں،آپ نے ایسے کیا کہ جیسے آپ کے پیچھے ڈنڈا ہے،عمران خان دوبارہ آئے گا سفر دوبارہ وہی سے شروع ہو گا جہاں سے رجیم چینج آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے سکولز بند کرنے کا اعلان ، اساتذہ کو چھٹی ہو گی یا نہیں ؟جانیے

مزیدخبریں