بجلی ایک روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی

Nov 06, 2024 | 19:18:PM

(اویس کیانی)  مہنگی بجلی پاکستانی عوام کیلئے درد سر بن چکی ہے لیکن اب اس حوالے سے اچھی خبر آئی ہے کہ نیپرا نے فی یونٹ قیمت میں کمی کااعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ برائے ستمبر  2024  کے تحت نیپرا  نےایک  روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی  کی منظوری دے دی ہے ،نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں71 پیسے فی  یونٹ کمی   کی  درخواست جمع کروائی تھی، نیپرا نے اس درخواست پر 30  اکتوبر  2024 کوعوامی  سماعت کی،اس سے قبل اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ  86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔
ستمبر کا ایف سی اے اگست  کی نسبت صارفین سے مزید42 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی  نہیں ہو گا۔

مزیدخبریں