حکمرانوں نے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا، اسد قیصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہاہے کہ نیا قانون پاس کیا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے شک کی بنیاد پر تین مہینے کسی کو جیل میں رکھا جا سکتا ہے ،اس ملک کو انہوں نے بنانا ریپبلک بنایا ،اس ملک میں جنگل کا قانون ہے ،کیا اس طرح ملک میں زندگی بسر ہو سکتی ہے ۔
اسد قیصر کاکہنا ہے کہ بلاول اور نواز شریف کہتے ہیں ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں کیا یہ جمہوریت ہے ، بلاول اور نواز شریف نے عدالتوں کا جنازہ نکال دیا ، عدالت اب عدالت نہیں رہی ،ملک خدا نخواستہ خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہے ، عوام کو دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی ہے ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ یہ حکومت آپکو ہضم نہیں کرنے دیں گے ،جنگ آپ نے شروع کی تھی ختم ہم کریں گے ، عوام کا حق ہے کس طرح زندگی بسر کریں ، اس ملک کے حقیقی مالک عوام ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی جیت پر علی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر اہم بیان داغ دیا