(اشرف خان)انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 277.84 روپے سے بڑھ کر 277.89روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے اضافے سے 278.79 روپے کا ہوگیا،ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے پر عالمی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت گر گئیں،پاکستان میں بھی یورو اور برطانوی پاؤنڈ سستا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 3.45 روپے سستا ہوکر 299.13 روپے تک گرگیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.86 روپے سستا ہوکر 358.84 روپے پر آگیا، اسی طرح یو اے ای درہم ایک پیسے بڑھ کر 75.97 روپے،سعودی ریال 2 پیسے اضافے سے 74.18 روپے پر آگیا۔
ادھرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی اختتام ہوا،ہنڈریڈ انڈیکس میں 282 پوائنٹس کمی ہو گئی،100 انڈیکس 92 ہزار21 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا،سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 451کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہوا،بازارحصص میں 200 کمپنیوں کے شیئرزمیں تیزی اور 200کمپنیوں کے شیئرزمیں مندی رہی،سٹاک ایکسچینج میں 30 ارب روپے سے ذائدمالیت کے 88کروڑسے زائدشیئرزکاکاروبارہوا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی فتح، کرپٹو کرنسی نے بلند ترین قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا