آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Nov 06, 2024 | 21:09:PM

(24نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات  کی،ملاقات  میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کاسرکاری دورہ کیا،آرمی چیف کا رائل پیلس  آمدپرپرتباک استقبال کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات  کی،ملاقات  میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا،ملاقات میں عسکری و دفاعی تعاون، علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف نے پاکستان کی حمایت پرسعودی ولی عہد سے اظہارتشکرکیا،آرمی چیف نے خطے میں امن وامان کیلئے ولی عہدکی کوششوں  کی تعریف کی۔

آرمی چیف  نے سعودی وزیردفاع شہزادہ خالدبن سلمان سے بھی ملاقات کی،ملاقات میں دفاعی اورسکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا،ملاقاتوں میں سعودی عسکری قیادت بھی موجودتھی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے پر چین اور روس کا ردعمل بھی آگیا

مزیدخبریں