وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارتخانے آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیرِ اعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچ گئے ،وزیرِ اعظم نے چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی۔
وزیرِاعظم نے چینی سفیر سے ملاقات کے دوران گزشتہ روز کراچی میں چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ میں چینی شہریوں پر اس حملے کی مذمت کرنے اور زخمیوں کی بیمار پرسی کیلئے آپ سے ملنے آیا ہوں،وزیرِ اعظم کی چینی سفیر کو ذمہ داران کو جلد گرفت میں لے کر انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی،وزیرِاعظم شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھاکہ
واقعے میں ملوث افراد کو گرفت میں لینے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے عمل کی بذات خود نگرانی کر رہا ہوں،واقعے میں زخمی چینی شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دے چکے۔
وزیرِاعظم کا مزید کہنا تھا کہ قابلِ اطمینان بات ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے چینی شہریوں کی صحت بہتر ہو رہی ہے،چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے،چینی شہریوں پر حملہ پاک چین برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی مزموم کوشش ہے،پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے،چینی سفیر نے وزیرِاعظم کی سفارتخانے آمد پر شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ وزیرِاعظم واقعے کے ذمہ داران کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِداخلہ محسن رضا نقوی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے.