(اویس کیانی) وفاقی کابینہ میں پیش کردہ حج پالیسی 2025 کے تحت خواتین کو بغیر محرم حج کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق خاتون کو بغیر محرم کے حج کی سعادت حاصل کرنے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ ،خاتون اپنے والد یا شوہر کی اجازت سے بغیر محرم حج کی سعادت حاصل کر سکیں گی،
بغیر محرم کے حج پر جانے والی خاتون کو خواتین کے گروپ میں رہنا ہو گا ،سرکاری حج پیکج میں 1 لاکھ روپے تک اضافے کا تخمینہ،حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک مقرر ،حج پالیسی 2024 کے تحت سرکاری حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا پیکج تھا ،حکومتی سکیم کے تحت کوٹہ میں 20 ہزار کی کٹوتی کر دی گئی ۔
پرائیویٹ سکیم کیلیے کوٹہ میں 3 ہزار کا اضافہ کر دیا گیا ،حج پالیسی 2025 کے تحت حکومتی کوٹہ 5 ہزار پرائیویٹ کوٹہ 30 ہزار مختص ہو گا،دوران حج انتقال کر جانے والے حجاج کا معاوضہ 100 فیصد بڑھا دیا گیا ،ہارڈ شپ کوٹے میں 100 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ،پرائیویٹ سیکٹر کے واجبات کیلئے حج انشورنس لازمی قرار ،حج پالیسی 2025 کے تحت حج ناظم سکیم متعرف کرنے کا فیصلہ ،حج ناظم سکیم کے تحت "گھر سے گھر تک"کا پروگرام شروع کیا جائے گا ،حج پالسی 2025 کے تحت پاکستان کیلیے 1لاکھ 79 ہزار 210 کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے ،حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کیلیے 50 ،50 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔