(مانیٹر نگ ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ نے ایک اہم عوامی مسئلہ کو دیکھتے ہوئے موٹر وہیکل قانون میں ترمیم کی ہے اور اس کے تحت اب تمام موٹر سائیکل والوں کو ہیلمٹ کے ساتھ ساتھ اپنی موٹر سائیکل کے دونوں سائیڈ کے شیشہ لگانے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کےٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس بات کا مطالبہ کیا تھا کہ موٹر سائیکلوں میں شیشہ نہ ہونے کے باعث حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کا آغاز کیا ہے۔جعلی، غیرنمونہ نمبرپلیٹ والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کیخلاف کاروائی شروع کی گئی ہے، اعلان کیا گیا ہے کہ گاڑیوں یا موٹرسائیکل پر جعلی اور غیرنمونہ نمبر پلیٹ لگانے پر اب چالان نہیں مقدمہ درج کیا جائے گا۔اس کے علاوۃ فلیشر لائٹس لگانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ کالے شیشے استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عا مر خان کے ساتھ فلم "دنگل" سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی زائرہ وسیم نے مداحوں کو دنگ کر دیا