(مانیٹر نگ ڈیسک) بہاولنگر سے افسو سناک خبر سامنے آئی ہے کہ بینک مینجر نے گن پوائنٹ پر ساتھی ملازمہ سے جنسی زیادتی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ مدعیہ نے الزام لگایا ہے کہ وہ بینک میں بی ایس او کی پوسٹ پر کام کرتی ہے۔وہ ملزم کے ساتھ پہلے چک مدرسہ برانچ میں اکٹھے کام کرچکی ہے ۔ملزم ان دنوں غلہ منڈی برانچ چشتیاں میں کام کررہا ہے۔وقوعہ کے روز اس نے مجھے کاغذات کی چیکنگ کے نام پر گھر بلایا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ سٹی بی ڈویژن تھانہ نے خاتون کے بیان پر ملزم شاہد محمود خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم کورٹ میں گیا تو کیا ہوگا ۔۔اعتزاز احسن نےبڑا انکشاف کر دیا