ناراض ارکان کی ڈیڈ لائن کے بعد وزیر اعلیٰ جام کمال بھی میدان میں آگئے۔۔بڑااعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما ل کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے بہت سے ارکان ساتھ ہیں۔بلوچستان میں بی اے پی کی نہیں بلکہ مخلوط حکومت قائم ہے۔
تفصیلات کےمطابق جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ اتحادیوں کے باعث ہی حکومت آج تک قائم ہے۔پہلے روز سے بی اے پی کے کچھ ارکان مجھے وزیراعلی نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔ وہ لوگ وزیراعلیٰ کے عہدے کے خواہشمند تھے۔ وہ چار سے پانچ لوگ روز اول سے اب تک ناراض ہی ہیں۔ بی اے پی کے مزید کچھ لوگ اس گروپ کا حصہ بنے ہیں۔
جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ ناراض ارکان سے ملاقات سے پتہ چلا کہ وہ صرف ہاں میں ہاں ملا چکے ہیں۔ درحقیقت انہیں مجھ سے یا حکومت سے کوئی شکایت نہیں ۔جمہوریت میں ہمیشہ اکثریت رائے کا احترام لازم ہے، محض 4سے 5 کی رائے کو اکثریت کی رائے پر فوقیت نہیں دی جاسکتی۔پی ڈی ایم کو اکثریت دینے میں بی اے پی کے ناراض ارکان معاون ہونگے ۔
یا د رہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال کے اس بیان سے قبل ان کو ناراض اراکین کی جا نب سے آج استعفادینے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عا مر خان کے ساتھ فلم "دنگل" سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی زائرہ وسیم نے مداحوں کو دنگ کر دیا