( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت کی جانب سےہمیشہ ہر بات کا الزام پاکستان اور افغانستان پر لگانے کا چورن جہاں بین الاقوامی طور جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے وہاں پر اب بھارتی عوام میں بھی اس بیہودہ طریقہ سیاست کو نفرت سے دیکھا جا رہا ہے۔ مودی حکومت کی اس گھٹیا سیاست پر ایک بھارتی شہری کی معنی خیز ویڈیو ان دنوں خوب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔اور اسے لاکھوں لوگوں نے دیکھ لیا ۔
الامارہ اردو افغانستان کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کی جانیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی شہری اپنے میڈیا کو کھری کھری سناتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ بھارتی حکومت سے سوال پوچھا جائے گا کانپور(بھارتی شہر) کا تو وہ فوری کابل اور قندھار پہنچ جاتے ہیں۔ان سے بات پوچھی جاتی ہے اندور (بھارتی شہر) کی تو یہ اسلام آباد پہنچ جاتے ہیں۔آپ سے بات پوچھی جاتی ہے ہندوستان کی تو آپ فوری پاکستان پہنچ جاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی حکومت سے ناراض شہری اپنے میڈیا پر برس پڑتا ہے اور گالی نکالتے ہوئے کہتا ہے کہ ’بند کرو اپنی دکانداری، دیس جاگ چکا ہے ، نفرت پھیلانا بند کرو‘۔ ویڈیو میں بھارتی شہری کہتا ہے کہ یہ مودی حکومت شور مچاتی ہے کہ پاکستان میں ہندؤں سے ظلم ہورہا ہے اور ان کو روٹی نہیں مل رہی، یہ بتائیں کیا ہندوستان میں ہندؤں کو کاجو بادام اور پستہ سے روٹی مل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ ہو رہاہے، نہیں ہورہا نا ،اس کے ابا نہیں مان رہے‘ ویڈیو وائرل