(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند، مطالبات پورے نہ کرنے پر ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی ہڑتال کے باعث اسپتال آنے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے،ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہیں،ترجمان نے بتایا کہ ہڑتال طبی سہولتوں میں کمی، اسپتالوں کی نجکاری کی کوشش پر کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ینگ ڈاکٹرز کے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے، ینگ ڈاکٹرز نے اسلام آباد میں گرفتار ڈاکٹروں کو رہا نہ کرنے پر ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کیوں میرے انسٹاگرام پر آئیں اور کمنٹ کیا؟ میرا انسٹاگرام میری مرضی