(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت جیل نظام میں اصلاحات سے متعلق ہونے والے اجلاس میں صوبے بھر کی جیلوں میں چار ہزار930جیل وارڈن بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے جیلوں میں کیبل نیٹ ورکنگ جلد مکمل کرنے،پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول ایکٹ میں قابل عمل ترامیم اورپریزن پیکج کوجلدحتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی جبکہ پنجاب کی جیلوں میں ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی خالی اسامیاں بھی پرکی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ قیدیوں کو معیاری کھانا فراہم کرنے کیلئے درکار بجٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورقیدیوں پر تشدد اورغیر انسانی سلوک کے خاتمے کیلئے قابل عمل سفارشات مرتب کی جا ئیں۔
یہ بھی پڑھیں:یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیاگیا