(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل کے علاقے لالیاں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر شہری کی آنکھوں میں کیل ٹھونک دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ لالیاں کے علاقہ تھانہ محمد والا کی حدود میں پیش آیا جہاں ناصر نامی شخص کی دونوں آنکھوں میں کیل ٹھونک دئیے گئے۔زخمی شخص کو علاج معالجے کے لیے فیصل آباد بھجوادیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےآر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے تحقیقات جار ی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ۔۔ 4 ہزار سے زائد جیل وارڈن بھرتی کرنے کی منظوری