’مجھے چھوڑ کر اکیلا‘۔۔۔ جہاز میں سوار اکلوتے مسافر کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) جب سے کورونا وائرس پھیلا ہے تب سے زیادہ تر مسافر جو وبائی امراض کے دوران جہاز پرسفر کررہے ہیں صرف خواب دیکھتے ہیں کہ ان کے ساتھ والی نشست خالی ہو، قطار میں کوئی نہ ہو تو یہ معجزہ ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ایک مسافر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےمطابق ٹویٹر صارف الیکس سوانیوک اتنا خوش قسمت تھا کہ وہ ابوظہبی سے سنگاپور جانے والی بین الاقوامی پرواز میں واحد مسافر تھا۔ عملے نے اس کے ساتھ شاہی سلوک کیا۔اس نے خود ٹویٹر پرانکشاف کیا کہ وہ پورے طیارے میں واحد مسافر تھا۔اس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔ الیکس سوانیوک بتاتے ہیں کہ کس طرح پرواز کے عملہ نے اعلان کیا اور کس طرح ان کا سنگاپور میں آمدپروالہانہ استقبال کیا گیا۔ان کا چانگی ہوائی اڈے پر یہ کَہہ کرخیرمقدم کیا گیا کہ صبح بخیر، مسٹرالیگزینڈر۔ سنگاپور میں خوش آمدید۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ 100 فیصد سچ اور 120فیصد حقیقی ہے۔
I’ve arrived (sound on) pic.twitter.com/A4SMYgDTrH
— Alex Svanevik (@ASvanevik) September 29, 2021
الیکس سوانیوک نے28 ستمبر کوپہلی مرتبہ اس تجربے کے بارے میں ایک ٹویٹ پوسٹ کی ۔اس کے بعد متعدد صارفین نے سوانیویک سے یہ پوچھا کہ ایسا کیسے اور کیونکرممکن ہوا ہے؟۔جب اس ٹویٹ کی انٹرنیٹ پر تشہیر شروع ہوئی تو بہت سے لوگوں نے سوال کیا کہ ایک بین الاقوامی پرواز صرف ایک مسافر کے ساتھ ابوظبی سے کیونکرروانہ ہوگی؟۔سوانیویک نے بعد میں ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ طیارے کے عملہ نے انھیں یقین دلایا ہے کہ انکی پرواز چاہے کچھ بھی ہو،یہاں تک کہ کوئی اورمسافر نہ بھی ہوتو پھر بھی اڑان بھرے گی۔ واضح رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران میں مسافروں کے بغیر پروازیں دراصل کسی حد تک عام ہوگئی ہیں۔کروناوائرس کی وبا کے باعث شروع میں بین الاقوامی ایئرلائنز نے ’گھوسٹ فلائٹس‘بھی چلانا شروع کردی تھیں-
یہ بھی پڑھیں:’رب کا شکر ادا کر بھائی‘ ۔۔طالبان کی زار و قطار روتے ہوئےویڈیو تیزی سے وائرل