عمر شریف کا آخری کار خیر’ماں ہسپتال‘۔۔مریضوں کا علاج مفت

Oct 06, 2021 | 12:53:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)عمر شریف کی جانب سے ضرورت مند افراد کے مفت علاج کے لیےکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک ہسپتال تعمیر کرایا گیا ہے اس کا نام  ’ماں ہسپتال‘رکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم پاکستانی لیجنڈ اداکار اور کامیڈین عمر شریف نے اپنی زندگی میں انسانی ہمدردی اور فلاح کا جو آخری کام کیا، وہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک ہسپتال کی تعمیر ہے۔اس ہسپتال میں 200 بیڈز کی جگہ ہوگی اور مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔

خیال رہے کہ عمر شریف نے اس ہسپتال کی تعمیر کے وقت اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ ہسپتال خواتین مریضوں کے علاج میں اہم کردار ادا کرے گا،انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہسپتال میں ان ضرورت مند فنکاروں کے لیے ایک الگ جگہ مختص کی گئی ہے جنہیں طبی علاج کی سہولتیں مہیا نہیں کی جاتیں۔

انہوں نے صاحب استطاعت حضرات اور با اثر شخصیات سے بھی اس کارِ خیر میں اپنا حصّہ ڈالنے کی اپیل کی تھی تا کہ ہسپتال میں غریبوں کے علاج کے لیے تمام سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔
 یہ بھی پڑھیں:      حکومت کی انتخابی اصلاحات بارے قانون سازی پر حتمی مشاورت شروع

مزیدخبریں