لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات

Oct 06, 2021 | 15:19:PM

(24 نیوز)آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بطور کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

 پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیئے گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جون 2019 میں ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں اپریل 2019 کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملی تھی اور ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی سے قبل وہ جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تعلق بلوچ ریجمنٹ سے ہے ،لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ڈی جی آئی ایس آئی فرایض سرانجام دیئے ،لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید آئی ایس آئی کے 24ویں ڈی جی رہے ۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ایڈجوٹینٹ جنرل بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید آئی ایس آئی میں ڈی جی کاؤنٹر انٹیلی جنس بھی تعینات رہے،لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے جی او سی 16انفینٹری ڈویژن پنوعاقل بھی فرائض سرانجام دیئے ۔

آئی ایس پی  کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کورکمانڈر گوجرانوالہ اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل فیض کا احتساب ہونا چاہیے،ثاقب نثار نے عدلیہ کا وقار مجروح کیا ، مریم نواز



مزیدخبریں