( 24نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےپریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان مزاحمت نہیں مفاہمت کاداعی ہے، وزیراعظم نے کہاتھا جو لوگ ہتھیار پھینکیں گے اور آئین پاکستان کو مانیں گے ان کے ساتھ بات ہوگی تاہم ملک کو نقصان پہنچانے والے لوگوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی )کے ساتھ مذاکرات کا کوئی علم نہیں ہے جبکہ تین سے چار گروپس کے کالعدم تنظیم کوجوائن کرنے کی اطلاعات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کیلئے آن لائن ویزاجاری کررہے ہیں جس سے بہت سے معاملات آسان ہوں گے جبکہ طور خم اور چمن بارڈر کو مکمل بائیو میٹر ک کردیا گیا ہے اور انسانی بنیادوں پرجتناہوسکاافغانستان کی مددکریں گے، جو لوگ افغانستان جانا چاہتے ہیں اور چالیس سال سے بیٹھے ہوئے ہیں وہ بغیر فیس جاسکتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جب میں کہتا تھا کہ ن لیگ سے ش لیگ نکلے گی تب سب لوگ میرا مذا ق اڑاتے تھے، نوازشریف کی سیاست کومرتے ہوئے دیکھ رہاہوں، نوازشریف نے واپس نہیں آنااوریہ لوگ سیاسی گندکریں گے جبکہ اسی سیاسی گندکے اثرات ان پر ہی پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ابیر قریشی بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک