جعلی لائسنس ہولڈر ۔۔ چوری کی گاڑی کا موٹروے پر داخلہ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب پولیس نے ایسا سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے جس کے بعد اشتہاری ملزمان، جعلی لائسنس ہولڈراور چوری کی گاڑی رکھنے والے اب موٹروے پرسفر نہیں کر سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پر مانیٹرنگ کانظام مزیدموثربنانے کےلئے نیا سافٹ ویئر تیارکرلیا گیا ہےجس میں ملک بھرکےتمام ڈرائیونگ لائسنسوں کاریکارڈ اکٹھا کیا گیاتاکہ جعلی لائسنس رکھنے والوں کے خلاف موثرکارروائیاں کی جاسکیں۔ سوفٹ وئیر میں پنجاب کے سَوا کروڑ سمیت پاکستان کے تمام صوبوں کے ا کروڑ80 لاکھ لائسنسوں کا ڈیٹا موجود ہے۔
ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیرکا کہنا ہے کہ ملزمان کوقابوکرنے کےلئے پنجاب پولیس نےسافٹ ویئر تیارکرکے موٹروے پولیس کے حوالے کردیا۔
سافٹ ویئر میں پنجاب،سندھ، کےپی کے،بلوچستان، آزادجموکشمیر اور گلگت بلتستان کے لائسنسوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیاجبکہ جلد اسلام آبادکا ڈیٹا بھی منسلک کردیا جائے گا۔سافٹ وئیر کارچوری پکڑنے کےلئےموٹروے پولیس سسٹم میں گاڑی کا نمبرڈالے گی تو سٹیٹس چیک ہوجائے گا جبکہ کسی بھی شخص کاشناختی کارڈ نمبرڈالنے سے تمام ریکارڈ سامنے آجائے گا۔
موٹروے پولیس ایسے ریکارڈ ہولڈرکوسسٹم میں ریکارڈ سامنے انے پرمتعلقہ تھانے کو ایس ایم ایس جائےگا۔جلد اشتہاریوں اور چوری کی گاڑیوں کے حوالے سے موٹروے پولیس سے ایم اویو سائن کیا جائے گا۔نئے سافٹ وئیر سے جعلی لائسنس استعمال کرنے والوں۔چوری کی گاڑی اوراشتہاریوں کی گرفتاری میں مددملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:فیاض الحسن چوہان تیسری مرتبہ عہدےسے فارغ