دنا نیر کی گانا گاتے نئی ویڈیو وائرل۔۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)دنا نیرنےگلوکاری کرتے ہوئے نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے‘ جیسی مختصر سی، دلچسپ ویڈیو بنا کر شہرت پانے والی لڑکی نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کر دی۔
دنا نیر کی جانب سے سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنی سُریلی آواز میں معروف پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا گانا ’اے دل‘ گنگنا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
دنا نیر نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہےکہ ’کھویا تو، میرا ہوگا کیا؟۔۔۔ یہ سُریلا گانا اُن کی پسندیدہ پاکستانی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کا ہے۔‘
پاوری گرل دنا نیر کی اس ویڈیو پر تا حال ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں جن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار بھی اُن کی سریلی آواز اور پسند کی تعریف کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دنا نیر کی گانا گاتے یہ نئی ویڈیو اس وقت پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب مقبول ہو رہی ہے جسے انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماورہ حسین نے اپنی سب سے ’اسپیشل ‘ تصویر شیئر کر دی