عمر شریف عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معروف کامیڈین اور اداکارعمر شریف کی عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عمر شریف کی نمازِ جنازہ مولانا بشیر فاروقی نے پڑھائی، نمازجنازہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزیر سعید غنی، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، مولانا تنویر الحق تھانوی، فیصل ایدھی، چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان، پی ایس پی رہنما انیس قائم خانی، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ کے علاوہ سیاسی، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں، شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کے بعد عمر شریف کی میت کو سپردِ خاک کرنے کے لیے صوفی بزرگ حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی ؒ کے مزار لایا گیا، میت کی منتقلی کے موقع پر بلاول چورنگی سے ضیاء الدین اسپتال جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اداکارہ شیبا بٹ، گلوکارہ شازیہ کوثر اور دیگر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے عمر شریف کی رہائش گاہ پر مرحوم کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔جبکہعمر شریف کے صاحبزادے نے کہا کہ عمر شریف کی قل خوانی جمعہ کے روزانکی رہائش گاہ پر کی جائے گی، جبکہ سوئم جمعہ سہہ پہر3بجے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:اہم انکشافات۔۔۔شاہ رخ خان کے بیٹے کوکتنی سزا ہو سکتی ہے ؟