ناراض ارکان اسمبلی کے مستعفی ہونے کے فیصلے پر ترجمان بلوچستان حکومت کا موقف بھی آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ناراض ارکان اسمبلی کے مستعفی ہونے کے فیصلے پر ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ جام کمال استعفیٰ نہیں دینگے ۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ جمہوریت میں اکثریت کو دیکھا جاتا ہے ،ہمارے ناراض دوست صرف14 یا 15 ہیں ،ناراض ارکان جو چاہیں لائحہ عمل طے کریں ، ہم ناراض دوستوں کو منانے کی کوشش جاری رکھیں گے ۔
لیاقت شاہوانی نے کہاکہ مذاکرات سے مایوس نہیں ،3 سال میں پہلے بھی کئی بار ناراض دوستوں کو منا چکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج میں تبادلے۔۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات