ناراض ارکان اسمبلی کے مستعفی ہونے کے فیصلے پر ترجمان بلوچستان حکومت کا موقف بھی آگیا

Oct 06, 2021 | 18:17:PM

(24 نیوز)ناراض ارکان اسمبلی کے مستعفی ہونے کے فیصلے پر ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ جام کمال استعفیٰ نہیں دینگے ۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ جمہوریت میں اکثریت کو دیکھا جاتا ہے ،ہمارے ناراض دوست صرف14 یا 15 ہیں ،ناراض ارکان جو چاہیں لائحہ عمل طے کریں ، ہم ناراض دوستوں کو منانے کی کوشش جاری رکھیں گے ۔
لیاقت شاہوانی نے کہاکہ مذاکرات سے مایوس نہیں ،3 سال میں پہلے بھی کئی بار ناراض دوستوں کو منا چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج میں تبادلے۔۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

مزیدخبریں