(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین کی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم کو واپڈا کے زیر نگرانی مختلف منصوبوں بشمول دیامر، بھاشا اور مہمند ڈیمز کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے ملک میں بجلی کی پیداوار اور پانی کے تحفظ کے منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے واپڈا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمر شریف کی عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین