ریو پارٹیوں میں منشیات،رقص و سرود اور کیا کچھ ہوتاہے۔۔آریان کی گرفتاری کے بعد ہوئے اہم انکشافات

Oct 06, 2021 | 18:51:PM
ریو پارٹیوں سے،متعلق،اہم ،انکشافات
کیپشن: ریو پارٹی سے متعلق انکٹافات،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ایک ’ریو پارٹی‘ سے گرفتار کیا تھا۔ آرین پر منشیات خریدنے اور استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے انھیں جمعرات تک این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔آرین خان کے علاوہ اس کیس میں دیگر آٹھ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔انڈین حکام کے مطابق یہ افراد ایک کروز شپ پر ہونے والی ریو پارٹی میں شریک تھے۔شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد سے انڈیا اور پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین ریو پارٹیز اور اُن میں منشیات کے استعمال پر بحث کر رہے ہیں۔ریو پارٹی کیا ہوتی ہے اور انڈیا میں ایسی پارٹیوں میں کیا کچھ ہوتا ہے؟اس سے متعلق بی بی سی نے ایک رپو رٹ جا ری کی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ ریو پارٹیز کو انڈیا میں عموماً خفیہ طور پر منظم کیا جاتا ہے۔ ایسی پارٹیز میں منشیات، شراب، موسیقی، رقص اور بعض اوقات دیگر عوامل بھی شامل ہوتے ہیں۔

ریو پارٹیوں کا اہتمام صرف پارٹی سرکٹ سے تعلق رکھنے والے چند لوگوں کے لیے کیا جاتا ہے۔ نئے آنے والوں کو ان پارٹیوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہوتی ہے اور اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ پارٹی کے بارے میں معلومات عام لوگوں میں نہ پھیل جائے۔انھوں نے کہا کہ انڈیا میں ریو پارٹیاں منشیات استعمال کرنے اور اسے فروخت کرنے والوں کے لیے محفوظ مقامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عا مر خان کے ساتھ فلم "دنگل" سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی زائرہ وسیم نے مداحوں کو دنگ کر دیا

رپو رٹ کے مطابق عموماً ریو پارٹیوں میں بڑی مقدار میں منشیات کا استعمال ہوتا ہے۔پارٹی کے دوران بلند آواز میں الیکٹرک ٹرانس میوزک چلایا جاتا ہے تاکہ منشیات استعمال کرنے والے زیادہ دیر تک اسی موڈ میں رہیں۔ لوگ منشیات لیتے ہیں اور اس تیز موسیقی پر جھومتے ہیں۔رپو رٹ کے مطابق ریو پارٹیاں 24 گھنٹوں سے لے کر تین، تین دنوں تک جاری رہتی ہیں۔ان پارٹیوں کی منصوبہ بندی سے لے کر اس کے منعقد ہونے تک کوڈ لینگویج استعمال کی جاتی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ’یہ پارٹیاں دور دراز مقامات پر منعقد کی جاتی ہیں تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔عام طور پر کھنڈالہ، لونا والا، کرجات، کھالپور، پونے اور کچھ ایسی جگہوں پر ریو پارٹیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔چونکہ ریو پارٹیوں میں منشیات کا زیادہ استعمال ہوتا ہے اس لیے وہ جنگلات یا ان علاقوں میں کی جاتی ہے جو پولیس کی پہنچ سے باہر ہوں۔پارٹی کے منتظمین اس کے لیے کچھ خفیہ کوڈز استعمال کرتے ہیں۔ کوئی بھی جب چاہے ان پارٹیوں میں شرکت نہیں کر سکتا۔ بعض اوقات پارٹی کی معلومات صرف ایک دوسرے کے ذریعے زبانی ہی دی جاتی ہیں۔ان پارٹیوں میں شامل ہونے کے لیے ہزاروں اور لاکھوں روپے  خرچ کرنے پڑتے ہیں۔ اسی لیے عام لوگ وہاں نہیں جا سکتے۔ یہ پارٹیاں بہت ہی امیر لوگوں کے لیے ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کےبیٹے نے تفتیشی حکا م کے سامنے باپ سے متعلق ایسا شرمناک انکشاف کر دیا کہ بالی وڈ میں بھونچال آگیا