پوری کوشش ہے استعفوں کی سیاست کی طرف نہ جائیں : وزیراعلیٰ بلوچستان

Oct 06, 2021 | 19:01:PM

(24 نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ہم 18 سے زائد وزرا منتخب نہیں کر سکتے ،بلوچستان استعفوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ،ہماری پوری کوشش ہو گی استعفوں کی سیاست کی طرف نہ جائیں ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ بلوچستان حکومت صرف بی اے پی کی نہیں اتحادی حکومت ہے ،اکثریت جس رائے کی طرف جاتی ہے اسی پر فیصلہ ہوتا ہے ،اتحادی ارکان الگ ہو جاتے ہیں بلوچستان میں حکومت نہیں بنا سکتے ۔
جام کمال نے کہاکہ میرے خلاف چوتھی پانچویں باراس قسم کی حرکت کی گئی ،کمیٹی نے ناراض رہنماﺅں سے ملاقات کی اور منانے کی کوشش کی امید ہے ارکان بات مان جائیں گے اور لوٹ آئیں گے۔
انہوں نے کہاکہ چھوٹے مسائل کی باتیں بھی ٹی وی پر کروں گا غلط تاثر جائے گا،کچھ ناراض دوستوں سے بات ہوئی وہ کہتے ہیں ہمارا ارادہ نہیں تھا،ناراض دوستوں نے کہاکوشش کریں گے دوستوں کو منائیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ”چیئرمین نیب کا تقرر کون کریگااور کس کس سے مشاورت کی جائیگی“قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس جاری
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ میں تو نہیں چاہوں گا کہ ہم استعفوں کی سیاست کی طرف جائیں ،بلوچستان استعفوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ،ہماری پوری کوشش ہو گی استعفوں کی سیاست کی طرف نہ جائیں ۔
انہوں نے کہاکہ ناراض لوگ ہمارے بھائی ہیں ان سے بات کریں گے،ناراض دوستوں کے تحفظات دور کرنے کی پوری کوشش کرینگے ۔جام کمال نے کہاکہ حکومت بلوچستان واحد ہے جس نے ایم پی ایزکو بھی تنہا نہیں چھوڑا،،بلوچستان میں ہم نے پارلیمانی کمیٹیاں بنائی اور صوبے کیلئے کام کیا،اٹھارویں ترمیم کے بعد ہم 18 سے زائد وزرا منتخب نہیں کر سکتے ۔

یہ بھی پڑھیں: ناراض ارکان اسمبلی کے مستعفی ہونے کے فیصلے پر ترجمان بلوچستان حکومت کا موقف بھی آگیا

مزیدخبریں