(24نیوز)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شامل ٹیم بلوچستان کے 4 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انہیں 10 روز کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے 4 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت آیا اور انہیں 10 روز کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دیگر تمام کھلاڑیوں کا بھی ٹیسٹ کیا گیا گیا تھا اور منفی آگیا اور وہ ٹورنامنٹ میں بدستور حصہ لیں گے۔پی سی بی نے کہا کہ دیگر تمام افراد اور ان کے اہل خانہ کا بھی ٹیسٹ کیا گیا تھا جن کے رزلٹ منفی آچکے ہیں۔
دوسری جانب ٹورنامنٹ میں آج (6اکتوبر) کو شیڈول ناردرن اور بلوچستان کے درمیان میچ ملتوی کردیا گیا اور اس کے بجائے ناردرن اور ساؤدرن پنجاب کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پنڈوراپیپرز ، جیکی ، ٹائیگر اور کرشنا شروف نے آف شور کمپنی کیوں بنائی۔۔اہم انکشافات