(ما نیٹر نگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نہ صر ف پا کستان بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ حلقوں میں اپنی الگ اور دبنگ پہچان رکھتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے کرکٹر بننے میں اُن کے ماموں نے اہم کردار ادا کیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘ منایا گیا اور اس موقع پر طالب علموں سمیت اہم شخصیات نے اپنے اساتذہ کے لیے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے۔اس حوالے سے قو می کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹوئٹر پر اپنے ماموں کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کی جوکہ بابر اعظم کے کیرئیر کے آغاز کے دنوں کی ہے۔بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ماموں جی، میرے کرکٹ کے سفر کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ ’ماموں نے وقت کی پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا بلکہ مجھے ایک بہتر کرکٹر بنایا اور مجھے ایسی چیزیں سکھائیں جو ساری زندگی میرے ساتھ رہیں گی۔ آپ بھی ’اپنے اساتذہ کا احترام کریں کیونکہ وہ آپ کے مستقبل کا تعین کرتے ہیں۔
ان کے اس پیغا م پر سو شل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کےبیٹے نے تفتیشی حکا م کے سامنے باپ سے متعلق ایسا شرمناک انکشاف کر دیا کہ بالی وڈ میں بھونچال آگیا