صدر عارف علوی نے ڈپٹی چیئرمین نیب کا استعفیٰ منظورکرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی چیئرمین( نیب) حسین اصغر کا استعفیٰ منظورکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کا استعفیٰ منظو کرلیا،وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ چار اکتوبر کو ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر نے اپنا استعفیٰ صدرمملکت کو ارسال کیا تھا۔
یاد رہے کہ نیب لاہور نے حسین اصغرکے خلاف بطور کمانڈنٹ پولیس لاہور گھوسٹ بھرتیوں کی انکوائری شروع کی ہوئی ہے اورانکوائری کیلئے مراسلہ چیئرمین نیب کو ارسال کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ”میں وہ خوش نصیب عورت ہوں جس سے شوہر راضی گیا“زریں عمر کہاں عدت پوری کرینگی؟ خود ہی بتا دیا