(مانیٹر نگ ڈیسک)سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کبھی کشمیر میں کینپنگ یا بان فائر کا مزہ لیتی تو کبھی مالدیپ میں سمندر کی لہروں پر سواری کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گھومنے کی شوقین سارہ علی خان اپنے مصروف شیڈول کے درمیان ٹرپس کا موقع نکال ہی لیتی ہیں۔ حال ہی میں سارہ علی خان حال ہی میں ادے پور پہنچیں۔ سارہ نے یہاں مندر کے درشن کرکے پہاڑ سے ادے پور کی خوبصورتی کو نہارا۔ سارہ نے میواڑ کے مشہور مندروں میں جاکر بھگوان کا آشرواد بھی لیا۔
سارہ نے ایکلنگجی مندر کی خوبصورتی کو اپنے کیمرے میں قید کرنے کی اجازت مانگی لیکن مندر انتطامیہ نے انہیں فوٹو کھینچنے کی اجازت نہیں دی۔ سارہ نے یہاں کے خوبصورت مناظر کی کئی تصویریں شیئر کی ہیں۔
سارہ علی خان کا ویکیشن موڈ آن ہے۔ وہ گزشتہ کئی مہینوں سے سفر کر رہی تھیں۔ کبھی گوا کے ساحل پر ، کبھی مالدیپ میں دوستوں کے ساتھ تفریح ، کبھی لداخ کی ٹھنڈی وادیوں کا سفر اور تو کبھی کشمیر کی وادیوں میں سکون کی تلاش۔ حال ہی میں سارہ نے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ درگاہ میں دعا کرتے ہوئے ، مندر میں دیوی کی پوجا کرتے ہوئے ، گرودوارہ اور چرچ میں، وہیں مسجد کے آگے دعا کی طرح ہاتھ اٹھائے نظر آرہی ہیں۔ں وہ دعا کی طرح ہاتھ پھیلائے نظر آئیں۔