بھارت کا مرکزی بنک سٹیٹ بنک آف پاکستان کا مقروض  نکلا

Oct 06, 2021 | 20:17:PM

 (24نیوز)بھارت کا مرکزی بنک سٹیٹ بنک آف پاکستان کا 45 کروڑ 60 لاکھ کا مقروض نکلا

تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں قیام پاکستان کے وقت پاکستان چھوڑ کر جانے والے ہندوں اور سکھوں کی پراپرٹی کی مالیت کا جائزہ لیا گیا ۔آڈٹ حکام کے مطابق 1947 سے مرکزی بنک آف انڈیا نے پاکستان کو یہ رقم ادا نہیں کی جبکہ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک نے کہا کہ 1947 سے اس رقم کا تنازع چل رہا ہے جو حل نہیں ہوا۔اس موقع پر رانا تنویر نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کا اپنا یہ حال ہے تو ریگولیٹر کی ذمہ داری کون ادا کرے گا۔چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ اسٹیٹ بنک حکام کیا کر رہے؟ حکومتی سطح پر اقدامات کیوں نہیں ہوئے؟  ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک نے بتایا کہ یہ رقم کم تھی جو بڑھ کر 456 ملین روپے تک پہنچ چکی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سارہ علی خان مندر میں بھگوان کا آشیرواد لینے پہنچیں تو کس چیز کی اجا زت نہ ملی۔۔جانیے

مزیدخبریں