(24نیوز)ناراض ارکان کا بلوچستان کےوزیراعلیٰ جام کمال کےخلاف جلد تحریک عدم لانے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ نے تحریک عدم اعتماد کی تصدیق کردی۔ان کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کے لیے مہلت دی تھی جو ختم ہوگئی اب ہم وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے۔تحریک عدم اعتماد 2دن بعد جمع کرائی جائے گی۔تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے ہمیں 38 سے 40 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
اسد اللہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خود کشیاں کر رہے ہیں جبکہ حومت کی طرف سے ٹویٹر پر سب اچھا کا تاثر د یا جا رہا ہے۔ہم نے استعفے لکھ کر اپنی جیبوں میں رکھے ہیں اب ہم مائنس جام کمال فارمولےسے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ریو پارٹیوں میں منشیات،رقص و سرود اور کیا کچھ ہوتاہے۔۔آریان کی گرفتاری کے بعد ہوئے اہم انکشافات