امریکی سینیٹرز کا جوباٖئیڈن کو خط ،روس کے خلاف بڑے اقدام کی سفارش

Oct 06, 2021 | 22:50:PM
امریکہ ،روس تنازعہ
کیپشن: امریکہ اور روس کے درمیان تنازععہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی سینیٹرز کی جانب سے صدر جو بائیڈن کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ سفارت کاروں کی غیر متناسب نمائندگی ناقابلِ قبول ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کو 2 ری پبلکن اور 2 ڈیمو کریٹ سینیٹرز نے خط لکھا جن میں چیئرمین سینیٹ فارن ریلیشنز کمیٹی بوب میننڈیز اور ری پبلکن مارکو روبائیو شامل ہیں۔خط میں یہ بھی کہا گیا کہ روس امریکا کو اتنے ہی سفارتی ویزے جاری کرے جتنے امریکا نے کیے، ایسا اقدام نہ کیا گیا تو روسی سفارت کاروں کو نکالنے پر غور کیا جائے گا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ماسکو نے سفارت خانوں کو روسی یا تیسرے ملک کے عملے کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا تھا۔اس پابندی کے باعث امریکا کو روس بھر میں اپنے مشنز سے 200 کے قریب مقامی افراد کو ہٹانا پڑا تھا۔اس وقت روس میں امریکا کے 100 اور امریکا میں روس کے 400 سفارت کار تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کی 10 با اثر ترین شخصیات میں سعودی سائنس دان خاتون بھی شامل