(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے شوہر بلال شاہ کی وطن واپسی کی درخواست کا جواب گانے کی صورت میں دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ شادی کے بعد ان دنوں اپنی دوست صندل خٹک کے ساتھ بیرون ملک کے دورے پر ہیں اور آئے روز تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
چند روز قبل بلال شاہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو میں اپنی اہلیہ کو واپس آنے کی درخواست کی تھی ، جس پر حریم شاہ نے انڈین گانے ”بس کچھ دن کی یہ جدائی ہے ۔۔۔بس کچھ دن کی یہ دوری ہے“جواب دیدیا۔
یاد رہے کہ حریم شاہ شادی کے بعد اپنے شوہر بلال شاہ کیساتھ ہنی مون کیلئے ترکی گئیں تھیں جہاں سے وہ اپنے چاہنے والوں کیلئے ویڈیوز شیئر کرتی رہیں، اب اپنی دوست صندل خٹک کے ساتھ بیرون ملک کے دورے پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان مندر میں بھگوان کا آشیرواد لینے پہنچیں تو کس چیز کی اجا زت نہ ملی۔۔جانیے