میں صرف نام کا نواب ہوں ۔۔۔سیف علی خان

Oct 06, 2021 | 23:31:PM

(24نیوز)سیف علی خان نے بتایا کہ میں صرف نام کا نواب ہوں اصل میں تو  میں ایک چھوٹا سا لینڈ لارڈ ہوں۔

سیف علی خان نے کپل شرما شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی ایک چھوٹا سا لینڈ لارڈ ہوں۔ میں  نے ایک اپارٹمنٹ پر انوسٹ کیا تھا جو میں  نے کرائے پر دے رکھا ہے کبھی کبھار مجھے کرایا دار کا فون آتا ہے کہ مکان  کی چھت لیک ہوگئی کبھی کال آجاتی ہے کہ  اے سی خراب ہوگیا ۔ آخر کار میں تے تنگ آکر اس کیلئے ایک منیجر کا ہائر کیا ہے ۔کپل شرما نے سیف علی خان سے سوال کیا کہ آپ نے  تانڈو  سیریز میں  بھی کام کیا ہے  اور اس کی شوٹنگ تو پٹودی محل میں ہوئی ہے آپ کو کرایا زیادہ آتا تھا یا فلم کا معاوضہ جس پر سیف علی خان نے جواب دیا کہ محل کا کرایا میری ماں لے جاتی ہے۔ مجھے اس میں سے کچھ نہیں ملتا۔میں صرف نام کا نواب ہوں ۔

  یہ بھی پڑھیں:امریکی سینیٹرز کا جوباٖئیڈن کو خط ،روس کے خلاف بڑے اقدام کی سفارش

مزیدخبریں