(مانیٹر نگ ڈیسک)بچوں اور خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنا اور ان سے پیسے کمانا ایک سائبر کرائم ہے۔اور اس کی سزا بھی مقر ر ہے۔اب ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک میں پاکستانی بچوں اور خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے لاکھوں روپے کمانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق نجی ٹی وی کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو اس گروہ کی اطلاع انٹر پول کی جانب سے دی گئی تھی۔ جس پر ڈی جی ایف آئی نے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیاتھا ایف آئی اے سائبر کرائم نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کر کے سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیو اور تصاویر بر آمد کر لیں۔
ملزمان لاہور، فیصل آباد، ملتان اوررحیم یار خان میں بچوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزمان امین سلطان اور جاوید کے پاس موجود موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے سینکڑوں کی تعداد میں غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، جن کی جانچ پڑتال کا کام جاری ہے۔اور مزید سنسنی خیز انکشافات متو قع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آریان خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ کوبڑا جھٹکا۔۔ زیر تکمیل فلم پٹھان سے متعلق بڑی خبر آگئی