نان فائلرز کیخلاف گھیراتنگ ،حکومت کا اہم فیصلہ 

Oct 06, 2021 | 23:57:PM
نان فائلرر ، ایکشن
کیپشن: ایف بی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ایف بی آر کی جانب سے پکڑی جانے والی نان ڈیوٹی پیڈ اور اسمگل شدہ گاڑیوں کی نیلامی میں نان فائلرز کا قیمتی و لگژری گاڑیاں خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ان گاڑیوں کی نیلامی میں حصہ لینے والے نان فائلرز کیخلاف قانونی کارروائی کرنے اور انھیں ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

وفاقی ٹیکس محتسب کے دو رکنی بنچ کے فیصلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑیوں کی نیلامی کیلئے الیکٹرانک مانیٹرنگ کا نظام متعارف کروایا جائے اور وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے پر عملدرآمد کرکے ساٹھ روز میں رپورٹ جمع کروائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:میں صرف نام کا نواب ہوں ۔۔۔سیف علی خان